top of page
Search
  • raheelkhalilcma

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے ڈاکومنٹس

تنخوا در کو یہ مندرجہ زیل تفصیل ضرور بتانی چاہیے ریٹرن فائل کرتے وقت

1۔ادارے سے ٹیکس سرٹیفیکیٹ لینا چاہیے 1جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک کا۔

2۔ ادارے میں کس تاریخ کو تعینات ہوئے تھے۔

3۔ قومی شناختی کارڈ کی کاپی

4۔موجودہ ایڈریس جس میں رہائش پذیر ہوں

5۔ شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر

6۔ ایمیل ایڈریس

7۔ تمام منقولہ یعنی کار، موٹر سائیکل وغیرہ اور تمام غیر منقولہ یعنی زمین جائیداد کی مکمل تفصیل بتائیں( نمبر پلیٹ، ایڈریس، قیمت اور پیمائش وغیرہ)

8۔ ذاتی بینک اکائوٹ کا IBAN نمبر

9۔ بینک کی برانچ کا مکمل پتہ

10۔ 1جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی سٹیٹمنٹ۔

11۔ بینک یہ کسی دیگر شخص سے اگر اُدھر لیا ہے تو تفصیل سے بتائیں۔

12۔کوئی اور ذریعہ آمدنی ہے تو تفصیل سے بتائیں یعنی کرایہ سے آمدنی، شیئر سے آمدنی، بیرونے ملک سے آمدنی، منقولہ یہ غیر منقولہ جائیداد کی فورخت پر آمدنی، سوئنگ اکائوت سے آمدنی اور اگر سائڈ بزنس ہے تو اُس آمدنی کی مکمل تفصیل بتائیں)


13۔کمیٹی یا انشورینس آدا کرتے ہیں تو تفصیل سے بتائیں

14۔ کار پر ٹوکن ٹیکس ادا کیا ہو، کمرشل میٹر پر سال بھر انکم ٹیکس کی ادائیگی، زمین کی خریدو فروخت پر انکم ٹیکس ادا کیا ہو، فون کی سروس پر ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی، بینک سے پیسے نکلواتے وقت WHT کی مد میں ادائیگی یا کسی دیگر امور پر WHT آدا کیا ہو تو اس کی تفصیل ضرور بتائیں۔ شکریہ

0 views0 comments

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page